انیوس استون جیڈلک

 

انیوس استون جیڈلک


انیوس استون جیڈلک دو صدی قبل 11 جنوری سنہ 1800ء کو ہنگری کی ریاست سیزیمو کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے اس علاقہ کو آجکل زیمنی، سُلویکیا کے نام سے جانا جاتا ہے اور 13 دسمبر سنہ 1895ء کو 95 سال کی عمر میں گئیور، ہنگری میں انتقال ہوا اس علاقہ کو آجکل آسٹریا، ہنگری کے نام سے جانا جاتا ہے

انیوس کو عام طور پر ایک ہنگرین موجد، انجینئر، ماہر طبیعیات دان اور سینٹ بنینڈکٹ کے پجاری کے حوالے سے جانا جاتا ہے یوں تو انیوس کی وجہ شہرت بہت سی ایجادات، سائنسی کارنامہ اور ان سے وابستہ کتب کی اشاعت کو شمار کیا جاتا ہے انہیں سائنسی کارناموں میں ایک دنیا کی سنہ 1848ء میں پہلی تجرباتی برقی گاڑی کی ایجاد ہے 


تجرباتی برقی گاڑی 

انیوس نے اپنی اعلیٰ تعلیم  سنہ 1825ء میں نیگزموبیٹ آجکل نام ترناوا، سُلویکیا اور پریس برگ آجکل نام برتیسلاوا، سلویکیا سے مکمل کی اور سنہ 1827ء میں الیکٹرومیگنٹک روٹیٹنگ ڈیوائس کی تیاری کے لئے تجربات کی شروعات کی اور ایک سال کی انتھک محنت کے بعد سنہ 1828ء میں دنیا کی پہلی الیکٹرک موٹر کی مدد سے چھوٹی گاڑی کو چلانے کے کامیاب تجربہ کا مظاہرہ کیا جسے لائٹنینگ میگنٹک سلف موٹر کا ںام دیا گیا

الیکٹرومیگنٹک روٹٹنگ ڈیوائس



 انیوس کی یہ موٹر آج  بھی بُداپیسٹ کے عجائب گھر میں نمائش کے لئے موجود ہے اور آج بھی پوری طرح کارآمد ہے

سنہ 1839ء میں الیکچرار کی حیثیت سے سینٹ بنینڈکٹ میں شمولیت اختیار کی  بعدازاں بُداپیسٹ یُونیورسٹی آف سائنس کے شعبہ طبیعیات اور میکنیکس میں پروفیسر کی حثیت سے شمولیت اختیار کی اور بعدازاں سنہ 1863ء میں یونیورسٹی کے رایکٹر منتخب ہوئے انیوس ہنگری کے پہلے اور واحد پروفیسر تھے جنہوں نے لاطینی زبان کے بجائے مقامی ہنگرین زبان میں اپنے طلباء کو تعلیم دینے کی شروعات کی اسی دوران اپنے کزن جیرجلی سیزیوکر کی مشورہ کی بدولت طبیعیات کی پہلی تیکنیکی ہنگرین وُکبلری تیار کی 

سنہ 1848ء میں شعبہ فنون کے افسر اعلٰی مقرر ہوئے بعدازاں سنہ 1850ء میں آپٹیکل اور ویو میکنیکل سے متعلق تجربات کا آغاز کیا اور انہیں تجربات کی روشنی میں سنہ 1860ء کے اولین دنوں میں ایک بہترین آپٹیکل گریڈ تیار کیا سنہ 1858ء میں ہنگرین آکیڈمی آف سائنس کے رکن منتخب ہوئے اور بعدازاں سنہ 1878ء میں اعزازی رکن منتخب ہوئے 

انیوس نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ادھورے کام جاری رکھے اور اپنی زندگی کے آخری لمحات خفیہ گزارے اور 13 دسمبر سنہ 1895ء کو 95 سال کی عمر میں گئیور، ہنگری میں انتقال ہوا۔

یوں تو انیوس نے سائنسی، تیکنیکی اور تعلیمی شعبہ میں جدت پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا جس میں پروٹو ٹائپ ڈائنمو اور ٹیبولر ولٹیج جنرِیٹر جیسی ایجادات کو بہترین شمار کیا جاتا ہے 

انیوس کی شائع کردہ کتب درج ذیل ہیں

  • پبلک ایکزیمنشن آن فزکس 1839ء

  • پبلک ایکزیمنشن آن فزکس فور رائل ہنگرِین یونیورسٹی 1845ء

  • اپلائڈ سائنس

  • کمپاونڈیم آف ہائڈرواسٹیٹکس اینڈ ہائڈروڈینمکس 1847ء

  • الیمنٹس آف نیچرل سائنس 1850ء

  • سپلمنٹس فور سائنس آف اسٹیل اینڈ کالم واٹر 1850ء

  • سائنس آف لائٹ 1851ء

  • سائنس آف ہیٹ 1990ء
   
    اب تک کے بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتضیٰ حسن


Post a Comment

0 Comments